ورلڈ چلڈرن ڈے بیٔر بو آرچری چیٔمپین شپ 29 نومبر کو منعقد ہو گی

کراچی (اسپورٹس رپورٹرز) ڈسٹرکٹ بیٔربو آرچری ایسوسی ایشن کورنگی اور محکمہ تعلیم ڈی ایم سی کورنگی کے باہمی اشتراک سے ورلڈ چلڈرن ڈے بیٔر بو آرچری چیٔمپین شپ 29 نومبر بروز منگل بوقت صبح 9 سے 2 بجے تک صہبا اختر پارک شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں منعقد ہو گی۔ جس میں ڈی ایم سی کورنگی زیر انتظام اسکولز سے تعلق رکھنے والے 300 طلباء و طالبات حصہ لیں گے

 

ان آرچرز کی تربیت ورلذ آرچری کے کولیفایٔڈ کوچ اور سیکریٹری جنرل سندھ بیٔر بو آرچری ایسوسی ایشن فرخ بلال نے فراہم کی ہے۔اس چیٔمپین شپ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز صنعتکار سابق صدر کاٹی جناب فراز الارحمن اور سابق صدر کاٹی جناب شیخ عمر ریحان ہونگے۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن ڈی ایم سی کورنگی و صدر ڈسٹرکٹ بیٔر بو آرچری ایسوسی ایشن کورنگی جناب خورشید عالم جان کریں گے۔اس ایونٹ میں کیو اےاے آرچری ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی۔

تعارف: newseditor