نیو یارک اسٹرائیکرز نے آٹھ وکٹ سے دیکن گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ابوظبی ٹی ٹین کے نویں میچ میں نیویارک اسٹرائیکرز نے دیکن گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹ سے شکست دےکر پوائنٹ ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔ دیکن گلیڈی ائیٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں سات وکٹ نے نقصان پر ایک سو نو رنز کا ٹارگٹ دیا جسے نیویار اسٹرائیکرز نے مقررہ اوورز میں دو وکٹ گنوا کر عبور کر لیا دیکن گلیڈی ائیٹرز کی طرف سے سمتھ نے انیس گیندوں پر اٹھتیس اور رائنا انیس گیندوں پر اٹھائیس رنز بنا کر نمایاں رہے

ان کے علاوہ وائز نے آٹھ گیندوں پر پندرہ اور پوران نے تین گیندوں پر ساتھ رنز اسکور کئے بعد ازاں ایک سو نو رنز کے تعاقب میں نیو یار اسٹرائیکرز کی طرف سے مورگن پچیس گیندوں پر بیالیس اور اعظم خان بیس گیندوں پر چھبیس رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ اسٹرلنگ نے گیارہ گیندوں پر پچیس اور فلیچر نے چھ گیندوں پر سولہ رنز بنائے ۔لٹل اور سمتھ نے بالترتیب بائیس اور بتیس رنز دے کے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا نیو یارک اسٹرائیکرز کے ائن مورگن مین آف دی میچ رہے

تعارف: newseditor