لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے تیسرے روز نادرن کی ٹیم سندھ کے پہلی اننگز کے سکور 284 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 593 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد اسے نادرن کیخلاف مجموعی طور پر 309 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، نادرن کی جانب سے محمد ہریرہ نے 221، کپتان عمر امین نے 114، عمر وحید نے 109 اور روحیل نذیر نے 94 رنز کی اننگز کھیلی، سندھ کی جانب سے محمد عمر اور عالیان محمود نے چار چار جبکہ آصف محمود اور دانش عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔