جیمز اینڈرسن لیجنڈ ہیں، نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کرکٹر جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن ایک لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔نسیم شاہ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کی محنت دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی ہے، انہیں وکٹیں لینے کا طریقہ آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈرسن دنیا کے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔

 

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ کانٹی کرکٹ میں بولنگ کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جیتنے کے لیے آئے ہیں لیکن پاکستان کو شکست دینے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

تعارف: newseditor