پاکستانی ٹیم میں سوائے اظہر علی کے، کوئی بھی کھلاڑی ایسا نہیں جس نے 50 ٹیسٹ بھی کھیلے ہوں۔ اگرچہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو 49 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں مگر محمد رضوان کی موجودگی میں اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ سرفراز کو اپنے ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کا موقع دیا جائے۔ اس سے پہلے بھی انہیں ٹیم میں شامل کیا جاتا رہا ہے، مگر گزشتہ 3 سال سے انہیں کسی بھی ٹیسٹ میں نہیں کھلایا گیا۔