کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کا عمدہ آغاز، کھانے کے قفے تک بغیر نقصان کے 119 رنز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے روز کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 119 رنز بنا لئے ہیں ، کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم 67 اور ڈیون کانوے 51 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم سائوتھی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بائولر وسیم جونیئر اور سپنر نعمان علی کو ڈراپ کرتے ہوئے فاسٹ بائولر حسن علی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

تعارف: newseditor