کراچی ٹیسٹ چائے کا وقفہ، نیوزی لینڈ 449 رنز بنا کر آئوٹ، پاکستان کی ٹیم آغاز میں ہی مشکلات کا شکار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے سکور 449 کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنا سکی، اسے ابھی پہلی اننگزکا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 387 رنز درکار ہیں جبکہ وکٹ پر امام الحق 17 اور کپتان بابر اعظم چار رنز کے ساتھ موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے122،ٹام لیتھم 71، میٹ ہینری 68 ناٹ آئوٹ اور ٹام بلنڈل 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!