کراچی ٹیسٹ، سعود شکیل کی سنچری اور سرفراز کی نصف سنچری نے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھال لیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 449 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنا لئے ہیں اور اسے اب پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 112 رنز درکار ہیں، تیسرے روز دوسرے سیشن کی خاص بات پاکستان کے بیٹر سعود شکیل کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری تھی جبکہ چار سال ٹیم میں واپس آنے والے سرفراز احمد 78 بنائے ، چائے کے وقفے پر سعود شکیل 101 اور آغا سلمان 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor