شاہین آفریدی مچل سٹارک کے بڑے مداح

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک کا بہت بڑا مداح ہوں۔ایک بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مچل سٹارک کی توانائی اور فٹنس سے بہت متاثر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2015 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جب مچل سٹارک کو نئی گیند سے یارکر کرواتے ہوئے یکھا تو میں نے فیصلہ کرلیا تھا ان کی طرح بولنگ کروں گا۔شاہین شاہ آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی گیند سے یارکر کرنے میں فائدہ ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!