پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسمبر 2022 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے دسمبر 2022 کے لیے جاری نامزدگیوں میں پاکستان کے بابر اعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم نے دسمبر 2022 میں چار ٹیسٹ میچز میں 65.37 کی اوسط سے 523 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل بھی دو مرتبہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے بابر اعظم کے علاوہ انگلینڈ کے ہیری بروک اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔خواتین کی کیٹیگری میں سوزی بیٹس، چارلین ڈین اور ایشلے گارڈنر کو نامزد کیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor