کراچی ٹیسٹ، پاکستان 319 رنز کے تعاقب میں 2 وکٹیں صفر پر گنوا بیٹھا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز کے سکور 277 رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ ڈکلیئر کے جواب میں بغیر کسی سکور کے دو وکٹیں گنوا دیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کی ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 319 رنز کا ہدف ملا ہے، پاکستان کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی صورت میں اس وقت گری جب انہیں ٹم سائوتھی نے بغیر کسی سکور کے بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا جبکہ ان کے بعد آنے والے نائٹ واچ مین میر حمزہ کو بھی سودھی نے کھاتہ کھولے بغیر پویلین کی راہ دکھائی

 

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 277 رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 319 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں مائیکل بریسویل نے 74 ناٹ آئوٹ، ٹام بلنڈل نے 74، ٹام لیتھم نے 62 اور کین ولیمسن نے 41 رنز بنائے، پاکستان کی جانب نسیم شاہ، میر حمزہ، ابرار احمد، حسن علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!