ساہیوال ڈویژن میں صرف ملک غلام نبی کھوکھر محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے فوکل پرسن ہیں،صوبائی وزیر کھیل

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں صرف ملک غلام نبی کھوکھر کو محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ان کے علاوہ ساہیوال ڈویژن کے کسی بھی ضلع یا تحصیل میں محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کاکوئی اور فرد فوکل پرسن مقرر نہیں کیا گیا، انہوں نے اس حوالے سے متنبہ کیا ہے کہ اگرکسی اور شخص نے خود کو محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کافوکل پرسن ظاہر کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی اور اگر کوئی خودساختہ یا جعلی نوٹیفکیشن جاری ہوگئے ہیں تو ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیںہے۔

تعارف: newseditor