صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے ٹیبل ٹینس ایرینا،ایلیٹ ٹریننگ سنٹراور کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے جمعرات کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس ایرینا،ایلیٹ ٹریننگ سنٹراور کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا،انہوں نے تینوں منصوبوں کی تختیوں کی نقاب کشائی اور دعا کی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارسپورٹس کے جدید منصوبے شروع کئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات ملیں اور وہ محنت سے کھیل کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں

ان کا کہنا تھا کہ ٹیبل ٹینس ایرینا،ایلیٹ ٹریننگ سنٹراور کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹرنشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں تعمیر ہونگے ، ٹیبل ٹینس ایرینا 5کروڑ روپے لاگت سے تعمیر کیا جائیگاجس میں جدید سہولیات ہونگی،ایلیٹ ٹریننگ سنٹر کی تعمیر پر 4کروڑ60لاکھ روپے سے زائد خرچ ہونگے، کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر منصوبے پر6کروڑ روپے سے زائد لاگت آئیگی، تمام منصوبوں کو عالمی معیار کے مطابق تعمیر کررہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہو

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کے میدان میں دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے کھلاڑیوں کی جدید سہولیات دے رہے ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوگا اور وہ عالمی مقابلوں میں بہتر پرفارم کرسکیں گے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید منصوبوں کی تکمیل سے سپورٹس کو فروغ ملے گا، سپورٹس ویونیوز کو عالمی سٹینڈرڈ کے مطابق بنا رہے ہیں تاکہ نیا ٹیلنٹ آگے آئے، کھلاڑیوں کو ایک ہی مقام پر سپورٹس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصر رضا، پی ایم او افسران اور صدر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن پنجاب عرفان اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!