کرس لین بہترین بیٹر ہے اور امید ہے ہم اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کر سکیں گے: ٹام بینٹن

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا گزشتہ برسوں سے سن رہے ہیں اور مجھے یقین ہے یہ ایک اچھی لیگ ثابت ہو گی کیونکہ اس میں دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انگلینڈ کے مشہور بلے باز ٹام بینٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹونٹی میں گلف جائنٹس کے اسکواڈ میں شامل ہونا خوش آئند ہے اور میری کوشش ہو گی کہ ٹیم کے لئے اچھا کھیلوں کیونکہ اڈانی گلف جائنٹس اسکواڈ میں آسٹریلیا کے کرس لین، ویسٹ انڈیز کے شمرون ہیٹمائر، انگلینڈ کے جیمز ونس اور کرس جارڈن ، ڈیوڈ ویز، ڈومینک ڈریکس جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیںجبکہ زمبابوے کے لیجنڈ اینڈی فلاور بطور کوچ ہیں۔ہماری ٹیم مجموعی طور پر ایک بہترین ٹیم ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ٹاٹیٹل کے حصول ہو یقینی بنائیں ۔ ٹام بینٹن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا پہلا میچ 15 جنوری کو ہے جس کے لیے میں تیار ہوں انگلستان، ابوظہبی اور پاکستان میںبہترین پرفارمنس کے بعد متحدہ عرب امارات میںبھی اپنے منفرد انداز میں بہترین کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

 

ٹیم اسکواڈ کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں ٹام بینٹن کا کہنا تھا کہ اینڈی فلاور دنیا کے بہترین کوچز میں سے ایک ہیں اس قبل ٹی ٹین میں بھی ان کے سر پرستی میں کھیل چکا ہوں وہ ہر چیز کو بہت آسان بنا دیتے ہیں اور اور ان کے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے ۔ میرے لئے خوش آئندہے کہ گلف جائنٹس کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ کئی بار کھیل چکا ہوں متحدہ عرب امارات کا موسم اور حالات کھیل کے لئے موزوں ہیں ۔بینٹن اور کرس لین ،برسبین ہیٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں اس حوالے سے ٹام بینٹن کا کہناتھا کہ کرس کرکٹ کے اس فارمیٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان کے ساتھ اوپننگ کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔ میں شراکت کے بارے میں پرجوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جب بھی ہم کریز پر ہوں گے تو ہم اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کر سکیں گے واضح رہے کہ ایڈانی اسپورٹس لائن معروف کاروباری ادارے ایڈانی گروپ کا حصہ ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے اور ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی امارات کی مقامی لیگ ہے۔

error: Content is protected !!