پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں دونوں ٹیموں کےکپتان بابراعظم اور کین ولیمسن نے شرکت کی، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

 

 خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پیرکو کھیلا جائےگا جب کہ دوسرا میچ بدھ کو اور تیسرا میچ جمعےکو ہوگا۔تینوں میچز  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

error: Content is protected !!