پہلا ون ڈے ، بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان بابراعظم کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسامہ میر آج ڈیبیو کررہے ہیں۔قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔کین ولیمسن نے کہا  کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے  اور ہینری شپلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈیون کانوے، فن ایلن، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، مچل سنٹر، ہیری شپلے، ٹم سوتھی اور فرگوسن پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!