26 ویں ایشین ٹین پن بائولنگ چیمپئین شپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہانگ کانگ میں منعقد ہوئی

26 ویں ایشین ٹین پن بائولنگ چیمپئین شپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہانگ کانگ میں منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایشین اینڈ ورلڈ ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر شیخ طلال محمد الصباح نے کیا۔ اس موقع پر ہانگ کانگ بائولنگ فیڈریشن کی چیئرمین ویوین لیو نے چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔ چیمپئن شپ 10 سے 18 جنوری تک ایس سی اے اے بائولنگ سنٹر ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی۔ چیمپین شپ میں 6 رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم شرکت کر رہی ہے ۔ چھ رکنی قومی ٹیم میں علی سوریا، افضل اختر، شبیر لشکر والا، امجد محمود، عامر محمود اور اعجازالرحمان شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی ہانگ کانگ میں چیمپین شپ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ چیمپئن شپ میں 16 ممالک کے دو سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹرئیس، ٹیم اور ماسٹرز کے مقابلے شامل ہیں

error: Content is protected !!