ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں شامل ٹیم ڈیزرٹ وائپرز نے اپنی میچ کٹ اور جر سی کی رونمائی دبئی میں کی جس میں کپتان کولن منرو ، ٹمل ملز اور علی نصیر سمیت ٹیم منیجمٹ اور اسپانسرز نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو نے کشتی پر سوار ہو کر جرسی کی رونمائی کی اور بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرسی کا سرخ رنگ میرا پسندیدہ ہے اور یہ رنگ ہماری ٹیم کے لئے ضروری بھی ہے کیونکہ یہ اعتماد کی علامت ہے منرو کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایک مضبوظ ٹیم ہے اور ہماری کوشش ہو گی ہم ٹائیٹل جیتیں ۔
سرخ رنگ کی جرسی میں امارات کی ثقافت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا جس میں ٹیم کے اسپانسرخوشبو کے مشہور برانڈ رساسی کا نام سامنے نمایاں طور پر لکھا گیا ہے ،ملبوسات کے برانڈ امبرو کا لوگو بازووں جبکہ بیٹ ونر کا لوگو جرسی کے پچھلے حصے پر نمایاں ہے ۔ ڈیزرٹ وائپرز کے سی ای او فل اولیور نے جرسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرخ رنگ ہماری پہچان اورجرت مندانہ رویے کی علامت ہے اور مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم اچھا پرفام کرئے گی انہوں نے ٹیم کے اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امارات کے مشہور برانڈز کا ہماری ٹیم کے ساتھ اشتراک انتہائی خوش آئندہے اور ہماری ٹیم ان کی امیدوںپر پورا اترنے کی کوشش کرئے گی ۔
رساسی کے مارکیٹنگ ہیڈ مسٹر ایوروا سریواستو نے ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ٹیلنٹ کے نکھارنے اور خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہم ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ ہیں اور پر امید ہیں کہ ہماری ٹیم ٹورنمنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائے گی ۔کرکٹ ڈائیریکٹر آف ڈیزرٹ وائپرز ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ جرسی کا ڈیزائن متاثر کن ہے جوہماری یونٹی کو ظاہر کرتا ہے اور ٹیمیں متحد ہو گا فتح یاب ہوتی ہیں ہم پر امید ہیں کہ ہماری ٹیم ایک نمایاں ٹیم ہو گی واضح رہے کہ لانسر کیپٹل کی ملکیتی ڈیزرٹ وائپرز ٹیم جنوری،فروری 2023 میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ افتتاحی ILT20 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چھ میں سے ایک ہے۔
کرکٹ ڈائریکٹر ٹام موڈی اور ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر کی زیر نگرانی ٹیم اسکواڈ میں سیم بلنگز، وینندو ہسرنگا، الیکس ہیلز، کولن منرو، ٹام کرن، اور شیلڈن کوٹریل جیسے کھلاڑیوں کے علاوہ اظہر محمود (فاسٹ باو¿لنگ کوچ)، کارل کرو (اسپن بولنگ کوچ)، سائمن ہیلمٹ (فیلڈنگ کوچ) اور نیل میکنزی (بیٹنگ کوچ) شامل ہیں۔ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز روان ہفتے دبئی میں ہوگا جس میں چھ ٹیمیںحصہ لے رہی ہیں۔