پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوسرے ون ڈے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پاکستان کی ٹیم بابر اعظم(کپتان)، امام الحق ، فخر زمان، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، حارث سہیل، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رئوف اور نسیم شاہ پر مشتمل ہو گی، دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بائولر شپلے کی جگہ سپنر اش سودھی کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دوسرے ون ڈے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہونگے کیونکہ ان کے سابق ٹیسٹ کرکٹ بروس مرے کا انتقال ہو گیا ہے۔