ملک عمر خطاب خلیل میموریل کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ18جنوری سے شروع ہو گی

پہلا حاجی ملک عمر خطاب خلیل میموریل کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اٹھارہ سے چوبیس جنوری تک پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جارہی ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں بوائز انڈر9انڈر13 اور انڈر 16 کے مقابلے ہوں گی

 

تمام خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیمپئن شپ کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے ٹینس کوچ نعمان خان کے پاس انٹریز کروائیں اس کے ساتھ تمام جونیئر کھلاڑیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا فارم ب بھی ہیڈ کوچ کے پاس جمع کریںایک کھلاڑی صرف دو ایونٹس میں شرکت کرسکتا ہے انٹری کی آخری تاریخ سولہ جنوری سہ پہر تین بجے رکھی گئی ہے جبکہ ڈراز کا اعلان سترہ جنوری کو کیا جائے گا ۔

error: Content is protected !!