طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈیکرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ میں ہونی تھی تاہم آسٹریلیا افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سیریز سے دستبردار ہونے کے لیے حکومت سے طویل مشاورت ہوئی، فیصلہ یہ ہوا کہ اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا، خواتین اور لڑکیوں کو پارکس اور جم میں جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا، کرکٹ آسٹریلیا خواتین اور مردوں کے کھیلوں میں حصہ لینے کی حمایت کرتا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی سپر سیریز کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔