آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے پہلے میچ میں روانڈا کو شکست دیدی

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے جیت کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے روانڈا کی ٹیم کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق رونڈا کی کپتان جیزیل ایشموے نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، جیزیکل ایشموے چالیس جبکہ سنتھیا ٹوئیزر اکیس رنز بنا پائیں، پاکستان کی جانب سے آریشہ نور نے دو جبکہ زیب النسا، انوشا ناصر اور سیدہ عروبہ شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف با آسانی دو وکٹوں کے نقصان پر 17.5 میں حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، ایمان فاطمہ 64 جبکہ سیدہ عروبہ شاہ 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں، روانڈا کی جانب سے ہینریتی ایشموے اور جیزیل ایشموے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی ایمان فاطمہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor