پاکستان وئیل چیئرزکرکٹ ٹیم نے افغانستان وئیل چیئرزکرکٹ ٹیم کو30رنز سے ہرادیا۔

پشاور(امجد علی خان)پاکستان وئیل چیئرزکرکٹ ٹیم نے ایک عمدہ اورشاندارمقابلے کے بعد افغانستان وئیل چیئرزکرکٹ ٹیم کو30رنز سے شکست دیکراپنی اہلیت ثابت کردی۔جی ایم خٹک سپورٹس کمپلیکس ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاورمیںیوتھ اینڈایجوکیشن دیپارٹمنٹ افغان کمشنریٹ پشاوراوریواین ایچ سی آرکے تعاون سے پاکستان اورافغانستان وئیل چیئرز کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ کے موقع پروائس چانسلرایگریکلچرل یونیورسٹی پشاو پروفیسر ڈاکٹرسرزمین مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرڈائریکٹراحسان اللہ،ڈائریکٹر سپورٹسایگریکلچرل یونیورسٹی پشاو بلال مروت اوردیگراعلی حکام اورکھلاڑیوں اورطلباء کی ایک بہت بڑ ی تعداد بھی موجود تھے۔ٹاس جیت کرپہلے پاکستان وئیل چیئرز کرکٹ ٹیم نے مقررہ پندرہ اوورز میں 192رنز بنائے کامران 75 گلزار54نزکے ساتھ نمایاں رہے جواب افغانستان وئیل چیئرزکرکٹ ٹیم 162رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔افغانستان کی جانب سے رمیض 49اوربریالے خان 48رنز بناسکے۔میچ کے اختتام پروائس چانسلرایگریکلچرل یونیورسٹی پشاو پروفیسر ڈاکٹرسرزمین نے فاتح ٹیم کوٹرافی ودیگرانعامات دیئے۔

error: Content is protected !!