پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل برسبین میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل ایلن بارڈر فیلڈ سٹیڈیم ، برسبین میں کھیلا جائے گا

پاکستانی ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو میگ لیننگ لیڈ کریں گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 18 جنوری کو برسبین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔پاک آسٹریلیا ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 24 جنوری سے سڈنی میں ہو گا، سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 26 جنوری کو ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا ۔

error: Content is protected !!