پہلی نیشنل سامبو چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پہلی نیشنل سامبو چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی پاکستان سامبو فیڈریشن کیزیر اہتمام پنجاب سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقدہ اس قومی چمپیئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد،ازادکشمیراورگلگت بلتستان کی مردوخواتین کھلاڑیو ں نے شرکت کی، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئر مین جہانگیر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،پاکستان سامبو فیڈریشن کے زیر اہتمام پنجاب سپورٹس کمپلکس لاہور میں منعقدہ سامبو چیمپئن شپ اختتام پزیر ہوگیا جس میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

 

ان مقابلوں میں خواتین کیے انڈر 65 کیٹگری میں مروہ نے سلور میڈل جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نہقء کے صدف ریاض نے انڈر 54 کیٹگری میں براؤنز میڈل اپنے نام کرلی اسی طرح مردوں کے مقابلوں میں محمد ندیم نے دوسری جبکہ خیال محمد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،خیبر پختونخوا کی خواتین کھلاڑی جس میں عائشہ ودان،صدف ریاض،سجل اور مروہ شامل تھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ٹیم مینجر کے فرائض ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نہقء مس سعدیہ نے سرانجام دئیے،اختتامی تقریب کے موقع پر خالد نور بھی موجود تھیواضح رہے کہ پہلی سامبو چیمپئن شپ میں ملک پھر سے آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی جس میں چاروں صوبوں سمیت اسلام اباد،آذاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: newseditor