سپورٹس جرنلسٹس کی ایشیائی تنظیم اے آئی پی ایس ایشیاء اور سعودی سپورٹس میڈیا فیڈریشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں تنظیمیں باہمی اشتراک سے ایشیا بھر میں سپورٹس جرنلزم کی ترقی و فروغ اور سپورٹس جرنلسٹس کی استعداد کار بہتر بنانے کے لئے خدمات انجام دیں گی،اس حوالے سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ تقریب میں ایم آو یو پر دستخط کئے گئے ایم آو یو پر اے آئی پی ایس ایشیا کے صدر ہی دون جنگ اور سعودی سپورٹس میڈیا فیڈریشن کے صدر جبر محمد السیگی نے دستخط کئے
اس موقع پر سپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کے صدر جیانی مرلو، اے آئی پی ایس ایشیا کے فرسٹ وائس پریزیڈنٹ عادل ال ظہرانی اور اے آئی پی ایس ایشیا کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک بھی موجود تھے،سعودی سپورٹس میڈیا فیڈریشن کے صدر جبر محمد ال سیگی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کھیلوں کے بین الاقوامی ایونٹس کا مرکز بن گیا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ان کی فیڈریشن اے آئی پی ایس ایشیا کے ساتھ مل کر سپورٹس جرنلزم کی بہتری کی لئے خدمات انجام دے گی
معاہدے کے تحت سعودی سپورٹس میڈیا فیڈریشن اے آئی پی ایس کی سالانہ کانگرس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس بھی سعودی عرب میں منعقد کرے گی،اے آئی پی ایس ایشیا کے صدر ہی ڈون جنگ نے کہا سعودی سپورٹس میڈیا فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہیں یقین ہے کہ اس معاہدے کی روشنی میں سپورٹس جرنلزم کی ترقی اور خاص طور ہر نوجوان سپورٹس جرنلسٹس کی استعداد کار بہتر بنانے کے لئے ایشیا بھر میں کام کیا جائے گا،انہوں نے اپنی نوعیت کے پہلے ایم او یو پر دست خط کرنے پر سعودی سپورٹس میڈیا فیڈریشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔