بابر اعظم کیخلاف سوشل میڈیا مہم، پی سی بی نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم پر خاموشی توڑ دی۔کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی سپورٹس چینل فوکس نیوز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چینل کو شٹ اپ کال دی اور ناراضی کا اظہار کیا۔پی سی بی نے ٹوئٹر اکائونٹ پر آسٹریلوی چینل کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے میڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے آپ کو ان غیر مصدقہ اور سنجیدہ قسم کے الزامات کو نظر انداز کرنا تھا’۔پی سی بی نے مزید لکھا ‘ حتیٰ کہ بابر اعظم نے اس گھٹیا الزام کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا’۔

 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہے جس پر فوکس کرکٹ نے غیر اخلاقی ٹوئٹ کیا۔بعدازاں فوکس کرکٹ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔خیال رہے کہ وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ گفتگو کو دکھایا گیا۔ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن کئی یوٹیوبرز نے اس پر وی لاگ کرکے بابر اعظم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

error: Content is protected !!