نیشنل جونیئر رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 30 جنوری سے شروع ہوگا

نیشنل جونیئر رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 30 جنوری سے باغ جناح ٹینس کورٹ لاہور میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹورنامنٹ کے جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں 18 سنگلز اینڈ ڈبلز ، انڈر 16 سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 14 سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 12 سنگلز اینڈ ڈبلز ، 45 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز، 55 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 10 سنگلز، انڈر سنگلز اور انڈر 6 سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔ایونٹ کے فائنل مقابلے 4 فروری کو کھیلے جائیں گے اور فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

تعارف: newseditor