میسی کی ٹیم نے رونالڈو کی آل سٹارز الیون کو شکست دیدی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فرانسیسی کلب پی ایس جی اور رونالڈو کی سعودی آل سٹار الیون کے درمیان کھیلا جانے والا نمائشی میچ میسی کی پی ایس جی نیچار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔کنگ فہد سٹیڈیم میں میچ کے تیسرے ہی منٹ میں سٹار فٹبالر لیونل میسی نے پی ایس جی کے لیے گول کردیا۔اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈ نے 34 ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کرکے سکور برابر کیا تاہم پی ایس جی نے 9 منٹ بعد پھر برتری حاصل کی۔پہلے ہاف کے آخری لمحات میں رونالڈو نے گول کرکے مقابلہ دو، دو سے برابر کر دیا۔دوسرے ہاف میں پی ایس جی کے سرجیو ریموس نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی

 

تین منٹ بعد آل سٹار کے جینگ ہیون نے پھر سے مقابلہ برابر کردیا، 60 ویں منٹ میں ایمباپے نے پنالٹی کک پر گول کر کے پی ایس جی کو پھر سے برتری دلائی جبکہ ایکٹیکے نے پی ایس جی کا پانچواں گول کیا۔انجری ٹائم میں آل سٹار الیون کے ٹیلسکا نے گول کرکے مقابلہ پانچ چار کردیا ، اسی سکور پر میچ کا اختتام ہوا۔

error: Content is protected !!