متحدہ عرب امارات میں جاری ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میںٹیم دی ڈیزرٹ وائپرز اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مجموعی طو رپر ٹیم موجودہ پوائنٹس کے لئے پوائنٹ ٹیبل ہر سر فہرست ہے اور اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باو¿لنگ آل راو¿نڈر گس اٹکنسن کے نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو خوش آئند قرا ر دیا اور کہا کہ ہم مجموعی طور پر اچھا کھیل ہیں ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم ٹائیٹل کی حصول کے لئے ایک بہترین ٹیم کے طور ہم سامنے آئیں گے ایک سوال کے جواب میں گس اٹکنسن کا کہنا تھا کہ نئی گیند کے ساتھ گیند بازی میرے لئے نیا تجربہ نہیں میں اسے اسے پسند کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ اچھی گیند بازی کروں تاکہ ٹیم کے لئے فائدہ مند ہو ۔گس اٹکنسن کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقصد یہاں ایک نیٹ باو¿لر کے طور پر تھا، میرے لئے گیم میں شروعات کرنا غیر متوقع ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے وارم اپ گیم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیٹ پر اچھی باو¿لنگ کی جس کے باعث مجھے شامل کیا گیا ۔
گیند بازی کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں اٹکنسن کا کہنا تھا کہ مجھے بہترین گیند بازی سے ٹیم کو اسپورٹ کرنا ہے کیونکہ اگر میں اچھی گیند بازی کروں گا تو اس کا فائدہ ٹیم کو ہو گا اور اب تک کی پرفارمنس کے حساب سے ہم بہت اچھا کھیل رہے ہیں لیکن ہمیں مزید بہتر کھیلنے کی کوشش کرنی چائیے تاکہ ٹیم جیت سے تسلسل کو جاری رکھے اور مزید کامیابیوں سے ہمکنارہو ۔ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ افتتاحی ILT20 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چھ میں سے ایک ہے۔ جس کے کرکٹ ڈائریکٹر ٹام موڈی اور ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر اسٹار- سٹڈیڈ ڈیزرٹ وائپرز کیمپ، جس میں سیم بلنگز، وینندو ہسرنگا، الیکس ہیلز، کولن منرو، ٹام کرن، اور شیلڈن کوٹریل جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ دیگر اہم اسٹاف تقرریوں میں اظہر محمود (فاسٹ باو¿لنگ کوچ)، کارل کرو (اسپن بولنگ کوچ)، سائمن ہیلمٹ (فیلڈنگ کوچ) اور نیل میکنزی (بیٹنگ کوچ) شامل ہیں۔ٹورنمنٹ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا