زمبابوے کے اسٹار کھلاڑی سکندر رضا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بجائے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔زمبابوین میڈیا کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے آل رائونڈر سکندر رضا کو لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے چنانچہ سکندر رضا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکندر رضا کا نام ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تھا تاہم اب سکندر رضا ٹیسٹ سیریز کی بجائے دبئی لیگ میں کھیلیں گے۔زمبابوین میڈیا کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے محدود اوورز کی کرکٹ میں مزید مہارت کے لیے سکندر رضا کو اجازت دی ہے
سکندر رضا آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی لیگز کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے۔واضح رہے کہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 فروری سے شروع ہو رہا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 فروری سے کھیلا جائے گا۔