پاکستان سپر لیگ کی 6 فرنچائزوں نے پی ایس ایل 8 کیلئے جزوی طور پر یا مکمل طور پر عدم دستیاب ہوجانے والے پلیئرز کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ سیم بلنگز کو جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، راشد خان قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے لاہور کو ابتدائی دو سے تین میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پشاور زلمی نے راومن پاول کی جگہ رچرڈ گلیسن، اسلام آباد نے رحمٰن اللہ گرباز اور ایلیکس ہیلز کی جگہ ٹیمال ملز اور گس ایٹکنسن جبکہ ملتان نے ڈیوڈ ملر کی جگہ جزوی طور پر اظہار الحق نوید کو شامل کرلیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جزوی عدم دستیاب ونندو ہسارانگا کی جگہ کسی کو پک نہیں کیا،ڈائمنڈ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے اور اوڈین اسمتھ کی جگہ ڈیوائن پریٹوریئس اور ول جیکس کو شامل کیا ہے،
لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے ہیری بروک کی جگہ جنوبی افریقا کے شان ڈیڈزویل کو پک کیا جبکہ کوئٹہ نے نوین الحق کی عدم دستیابی کی ونڈو کیلئے نوان تھسارا کو ٹیم میں شامل کرلیا۔
دیگر ری پلیسمنٹ پلیئرز میں قلندرز نے جارڈن کاکس کی جگہ کوسال مینڈس، ملتان سلطانز نے عادل رشید کی جگہ وائن پارنیل جبکہ کراچی کنگز نے تبریز شمسی کی جگہ فیصل اکرم کو جزوی طور پر اسکواڈ میں رکھا ہے۔
ٹم ڈیوڈ تین مارچ کو ملتان سلطانز جوائن کریں گے، ونندو ہسارنگا تین مارچ تک پی ایس ایل کھیلیں گے، جارڈن کاکس انگلینڈ لائنز کی ڈیوٹی کی وجہ سے 21 فروری کے بعد قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔
پشاور زلمی نے سپلیمنٹری پلیئرز میں حارث سہیل اور خرم شہزاد، لاہور قلندرز نے احسن بھٹی، اسلام آباد یونائٹید نے ٹوم کرن اور ظفر گوہر ،کراچی کنگز نے بین کٹنگ اور موسیٰ خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل اور قیس احمد جبکہ ملتان سلطانز نے عماد بٹ اورکیرون پولارڈ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔