ٹیسٹ رینکنگ:پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر جا پہنچی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد پاکستانی ٹیم ساتویں سے آٹھویں نمبر پر پھسل گئی۔پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ ناکامی کے بعد جاری ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے،انگلینڈ تیسرے،جنوبی افریقہ چوتھے،آسٹریلیا پانچویں،سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر فائز ہے۔پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں،بنگلہ دیش نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور بالرز میں کینگرو پیسر پیٹ کمنز جبکہ آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈین کپتان جسن ہولڈر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کا کوئی بیٹسمین یا بالر آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹاپ ٹین پلیئرز میں شامل نہیں کیونکہ بابر اعظم کی پوزیشن حالیہ کامیابیوں کے باوجود پندرہویں ہے جبکہ بالنگ کے شعبے میں قومی فاسٹ بالر محمد عباس کا تیرہواں نمبر ہے۔آل راؤنڈرز میں یاسر شاہ چوبیسویں نمبر پر جا پہنچے۔

error: Content is protected !!