ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کا ڈپارٹمنٹس سے باضابطہ رابطہ

ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈپارٹمنٹس سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے 27 ڈپارٹمنٹس کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے خط لکھ دیا۔

 

 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے ڈپارٹمنٹس سے اس سال سیزن کھیلنے کا پوچھا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ کا اگلا سیزن اگست میں شروع ہوگا۔ پی سی بی نے ڈپارٹمنٹس سے رابطہ 2014 کے آئین کی بحالی کی روشنی میں کیا۔

error: Content is protected !!