جنوبی افریقہ کا ون ڈے سیریز میں فاتحانہ آغاز

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 27 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ کے دارالحکومت بلیمفونین میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں نے نقصان پر 298 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے رسی وینڈر ڈوسن نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 111 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں ڈیوڈ ملر 53 ، ڈی کوک 37 اور کپتان ٹیمبا بووما 36 رنز بنا کر نمایاں رہے

 

 

 

انگلش ٹیم کی جانب سے سیم کرن نے 3 جبکہ جوفرا آرچر، معین علی اور عادل رشید نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 44.2 اوورز میں 271 رنز پر آئو ٹ ہو گئی ، جیسن روئے کی 91 گیندوں پر 113 رنز کی اننگ رائیگاں گئی

 

 

 

ڈیوڈ ملان 59 اور کپتان جوز بٹلر 36 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہے، جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نورٹیج نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ میں فتح کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج 29 جنوری کو بلیمفونین میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor