دھونی کا کرکٹ کے بعد فلمی دنیا میں قدم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کرکٹ کے بعد اب فلمی دنیا میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دھونی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب فلموں میں نظر آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔سابق بھارتی کپتان نے فلم انڈسٹری میں قدم تو رکھا ہے لیکن وہ فلموں میں اداکاری نہیں بلکہ فلمیں پروڈیوس کریں گے۔

 

 

جی ہاں اگر آپ کو معلوم نہیں تو ہم بتاتے ہیں کہ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی نے 2019 میں ایک ساتھ انڈین فلم پروڈکشن ہاس ‘دھونی انٹرٹینمنٹ ‘کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔دھونی کے پروڈکشن ہائوس نے ڈاکومینٹریز بنائی تھیں جن میں Roar of the Lion، The Hidden Hindu اور Blaze to Glory شامل ہیں لیکن اب وہ تامل فلم انڈسٹری میں بحیثیت فلم پروڈیوسر ڈیبیو کررہے ہیں۔گزشتہ روز دھونی کے پروڈکشن ہائوس کی جانب سے اپنی پہلی تامل فلم ‘Lets Get Married’کا اعلان کیا گیا۔ یہ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جسے رمیش تھامل مین ڈائریکٹ کریں گے

 

 

فلم میں تامل اداکار ہریش کلیان اور اداکارہ لوانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی باقی کاسٹ کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ ایم ایس دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے تین آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں جیتی ہیں جن میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔

تعارف: newseditor