اکسر پٹیل بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول کے بعد اب آل رائونڈر اکسر پٹیل بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکسر پٹیل نے اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر میہا پٹیل سے شادی کی ہے جو ماہرِ غذائیت ہیں

 

 

کرکٹر 26 جنوری بروز جمعرات کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں اور جوڑی کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اکسر اور میہا نے جنوری 2022 میں منگنی کی تھی اور اب پورے ایک برس بعد دونوں نے شادی کرلی۔

error: Content is protected !!