نووک ڈچکووچ نے ریکارڈ 10 ویں بار آسڑیلین اوپن کا اعزاز جیت لیا

سربیا سے تعلق رکھنے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نووک ڈچکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسڑیلین اوپن کے فائنل میں اپنے حریف یونان کے سٹیفانوس سیٹسیپاس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر ریکارڈ دسویں مرتبہ آسڑیلین اوپن کا اعزاز جیت لیا ہے، اس کامیابی کے بعد نووک نے سپین کے کھلاڑی رافیل نڈال کا سب سے زیادہ گرینڈ سلام اعزاز جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے

 

 

اب دونوں نے 22، 22 گرینڈ سلام جیت رکھے ہیں، فائنل میں نووک نے اپنے حریف سٹیفانوس سیٹسیپاس کو چھ تین، سات چھ (سات چار) اور سات چھ ( سات پانچ ) سے شکست دی، 35 سالہ نووک کا کامیابی کے بعد کہنا تھا کہ یہ میرے کیریئر کا سب سے مشکل ترین اور چیلنج میچ تھا، سٹیفانوس سیٹسیپاس انتہائی شاندار اور سخت جان کھلاڑی ہے، اس کو شکست دینے کیلئے مجھے بہت زیادہ محنت کرنا پڑی ہے

 

 

ان کا کہنا تھا کہ ہر کامیابی آپ کیلئے خوشی لاتی ہے اور میں بھی اس کامیابی سے خوش ہوا ہوں، فائنل میچ ہارنے والے سٹیفانوس سیٹسیپاس کا کہنا تھا کہ نووک انتہائی شاندار کھیل پیش کرکے جیتا ہے جس کیلئے وہ مبارکباد کا مستحق ہے، سٹیفانوس سیٹسیپاس اپنے کیریئر میں آج تک گرینڈ سلام اعزاز نہیں جیت سکے ہیں۔

تعارف: newseditor