پاکستان آسڑیلیا ویمنز ٹیموں کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر

آسٹریلیا میں ہونے والا پاکستان ویمن اور آسٹریلیا ویمن کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔پاکستان اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مانوکا اوول کینبرا میں شیڈولڈ تھا لیکن مسلسل بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

 

 

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آسٹریلیا نے دو صفر سے اپنے نام کی ۔اس سے قبل آسٹریلین ویمن ٹیم نے تین ون ڈے میچز کی سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔

error: Content is protected !!