چو تھی کمشنر کراچی میراتھون اتوارکو سی ویو نشان پاکستان پر منعقد ہوئی۔ جس میں کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کراچی میں مقیم غیر ملکی شہریوں نے بھی بھرپور حصہ لیا اور نمایاں کامیابی حاصل کی کراچی میں ہونے والی چوتھی مراتھون اس اعتبار سے اہمیت ثابت ہوئی کہ اس میں بڑی تعداد میں کراچی میں مقیم غیر ملکی شہریوں نے شرکت کی اور انعامات حاصل کئے۔ اس طرح چوتھی کمشنر کراچی میراتھون نے انٹرنیشنل مراتھون کی حیثیت اختیار کرلی۔
صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب نے چوتھی کمشنر کراچی مراتھون کے انعقاد کو سراہا ہے انھوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ مراتھون میں شہریوں نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا چالیس ہزار سے زاید افراد نے شرکت کی شہر کے ہر علاقہ کے افرادشریک ہوے انھوں نے کہا کہ مراتھون میں شہریوں کا جوش و خروش اور کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے شہری امن پسند ہیں اور وہ شہر میں مثبت سرگرمیاں چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ کراچی میں اس قسم کی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھا یا جائے گا۔ قبل ازیں چیف سیکریٹری ڈاکٹر سہیل راجپوت نے مراتھون کی کامیابی سے انعقاد پر کراچی انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ مراتھون میں کاانعقاد صحت مند اور مثبت تفریح ہے اس سے کراچی کا مثبت امیج نمایاں ہوا ہے اس سے دنیا میں اچھا امیج قائم ہوگا بیرون ملک تاجر متوجہ ہوں گے کراچی انتظاامیہ اس قسم کی سرگرمیاں جاری کھے اس سے ملک کی معیشت کو بھی فائدہ ہو گا تجارت کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے مراتھون کے انعقاد میں نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون کو سراہا انھوں نے کراچی میں قائم کارپوریٹ سیکٹر سے کہا کہ وہ نوجوانوں کو شہر میں صحت مندانہ تفریح کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر ے
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ کراچی انتظامیہ شہر میں امن کو مستحکم کرنے کے لئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکنہ کوششیں کر رہی ہے مراتھون کا انعقاد بھی ان ہی کوششوں کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی امن پسند شہریون کو پرامن شہر ہے یقینا اس سے بیرون ملک کراچی کا مثبت چہرہ اجاگر ہو گا۔ انھوں نے مراتھون کے انعقاد میں نیشنل بنک کے تعاون کا شکریہ ادا کیا نیشنل بنک کے صدر رحمت اللہ حسنی نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لئے نیشنل بنک آف پاکستان نے مراتھون کاانعقاد میں تعاون کیا ہے اور یہ تعاون کی ترقی اور بہتری کے لئے آئندہ بھی جاری رہے گا۔۔
نوجوانوں کے لئے صحت مند تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں گے مجموعی طور پرمر و خواتین کی دو مختلف کیٹیگریز اور ایک اسپیشل ویٹرن کیٹیگری میں 34 انعامات دئے گئے۔ جن میں سات انعاما ت غیر ملکی شرکا نے حاصل کئے جن میں چار کا تعلق جاپان سے ا ایک کا جنوبی افریقہ اور ایک کا روس سے تھا فن ریس میں بچوں خواتین اور خصوصی افرادنے حصہ لیا۔ تمام کامیاب شرکا میں نقد انعامات دئے گئے کم وبیش چالیس ہزار افرادنے شرکت کی تھی اس موقع پر ممتازشہری طلبہ مختلف ملکوں کے سفارتی نمائندے بھی موجو دتھے۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ٹھیک صبح سات بجے ریس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے، مردوں کی 12 کلومیٹر انڈر 30کی دوڑ میں محمد اختر نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے 50 ہزار روپے کا انعام حاصل کیا، علی حسن دوئم پوزیشن حاصل کر کے تیس ہزار روپے کا انعام پایا جبکہ تیسرے نمبر پر رہنے والے محمد سجاد نے 20 ہزار روپے کا انعام حاصل کیا۔ اسپیشل ویٹرن کیٹیگری میں پہلا انعام طاہر صدیقی نے حاصل کیا طاہر صدیقی نے اب تک ہونے والی تمام چاروں مراتھون میں شر کت کی
انھوں نے بارہ کلومیٹر کی مراتھون ایک گھنٹہ پانچ منٹ میں حاصل کر کے ویٹرن کیٹیگری کا پہلا پچاس ہزار روپے کا انعام حاصل کیا،مراتھون کو کراچی کا سالانہ کیلنڈر کا اہم ترین اور مشہور ایونٹ بن چکا ہے ا س میں شرکت کے لیے علی الصبح سیکٹروں شہری ساحل سمندرپہنچ گئے تھے، صبح سات بجے سے 9 بجکر 45 منٹ تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہا جکبہ میراتھن کا آغاز بروقت صبح 10 بجے ہوا،سرد موسم کے باجود شرکا کی بڑی تعدا شہریوں نے بھرپورجوش و خروش کا مظاہرہ کیا ،اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی مدد سے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کیے گئے تھے،ہررجسٹرڈ رنر کو چیسٹ نمبرجاری کیا
راستہ میں یونیفارم میں ملبوس رضاکار شرکاء کی مانیٹرنگ کرتے رہے، ٹریفک پولیس نظام کنٹرول کرتی رہی جبکہ والینٹیئرز رہنمائی کے لیے موجود رہے،مختلف مقامات پر پینے کا پا نی، جوس، فروٹ،فوری طبی امداد، واش روم کی سہولت فراہم کی گئی تھی، کسی بھی قسم کی ہنگامی صوتحال کی صورت میں مدد کے لیے فائر بریگیڈ اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، مختلف مقامات پر ایمبولینس اور ضروری طبی عملہ موجود رہا، رنگا رنگ اختتامی تقریب سے قبل میویزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، گلوکاروں نے اپنے فن سے شرکا کے دل موہ لیے، علاقائی رقص کو بھی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا