ایلکس ہیلز کا بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کی بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

انگلش بلے باز ایلکس ہیلز نے بنگلادیش کیخلاف سیریز کے بجائے پاکستان پریمئر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز بنگلا دیش کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے بلکہ وہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے

 

 

ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے۔پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے شروع ہو رہا ہے، انگلش بلے باز کو پی ایس ایل کھیلنے کے لئے مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔دوسری جانب نان کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے کے باعث ایلکس ہیلز کو بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں ون ڈے میچ کے 5 ہزار اور ٹی ٹونٹی کے اڑھائی ہزار پانڈز ملنا تھے۔

تعارف: newseditor