2027 کا فٹبال ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق

ایشین فٹبال کنفیڈریشن ( اے ایف سی ) نے 2027 کا فٹبال ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کردی۔ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے ایف سی کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے 2027 کا فٹبال ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کی گئی۔

 

 

 

ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مطابق ’’ ایشیاء کا سب سے باوقار ٹورنامنٹ پہلی بار سعودی عرب میں منعقد ہونے والا ہے ‘‘ ۔اد رہے کہ اے ایف سی اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب نے ہی پیشکش کی تھی جبکہ بھارت پچھلے برس دستبردار ہوگیا تھا۔

error: Content is protected !!