انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی نے شائقین کرکٹ کے لئے اوتار جاری کر دیئے

 

متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا ایک اورشاندا ر اقدام ، شائقین کرکٹ کے لئے اوتار جاری کر دئے تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ میں انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی انتظامیہ نے لیگ کو مزید مقبول کرنے کے لئے مشہو رکرکٹرز کے اوتار کا لنچ کیا ہے جس میں شائقین کرکٹ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں شامل مشہور اور اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے اوتار سوشل میڈیا پر شیئر کرسکیں گے

 

 

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی نے اس سلسلے میں سٹار فا ہور کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ لیگ کے شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ڈیجیٹل اوتار سوشل میڈیا پر شیئر کر سکیں۔یہ سہولت چیٹ کرنے اور با ت کرنے کے دوران میسر ہو گی جس میں شائقین اینیمیٹڈ اوتار ویڈیوز اور مبارکباد کی صورت میں ایک دوسرے کو بھیج سکیں گے اور سٹار فا ر یو کی ایپ سے بآسانی شائقین اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

 

 

اب تک سٹار فار یو نے سنیل نارائن، معین علی، جو روٹ، ایلکس ہیلز، جیمز ونس، کیرون پولارڈ اور آندرے رسل جیسے ستاروں کے اوتار جاری کیے ہیں۔ وہ ایک محدود وقت کے لیے مفت دستیاب ہیں واضح رہے کہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھاجس میں چھ ٹیمیں مقابلے کی دوڑ میں شریک ہیں جن میں چار ٹیمیں پلے آف کے لئے کوائیفائی کریں گی اور لیگ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا

error: Content is protected !!