بحریہ ٹائون لاہور کے زیر اہتمام پاکستان فیڈریشن بیس بال کی نگرانی میں یوم یکجہتی کشمیر ویمن بیس بال میچ کا بحریہ ٹائون لاہور میں انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر بحریہ ٹائون لاہور وائس ایڈمرل ذاہد الیاس، ہلال امتیاز(ملٹری ) مہمان خصوصی تھے جن سے صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال و ڈائریکٹر اسپورٹس بحریہ ٹائون لاہور سید فخر علی شاہ نے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا۔
اس موقع پر انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی غرض سے خواتیں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائیقین کے سرکاری تعطیل کے باوجود اکھٹا ہونے پر انکے جذبے کو سراہا۔پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج وومین یونیورسٹی کے مابین کھیلا گیا مذکورہ میچ تمام اننگز کے خاتمے پر ایک ایک رن سے برابر رہا۔
پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے عائشہ اور لاہور کالج وومین یونیورسٹی کی طرف سے تسمیہ نے اسکور کیا۔تقریب تقسیم انعامات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں اس میچ کے علاوہ کشمیر ڈے کے حوالے سے دیگر صوبوں اور اکیڈمیز میں بھی بیس بال میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے جسکی تفصیلات جاری کردی جائیں گیں