انگلش پریمیئر لیگ ٹوٹنہام ہاٹ پور اور نوٹنگھم فاریسٹ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ ٹوٹنہام ہاٹ پور اور نوٹنگھم فاریسٹ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔انگلش پریمیئر لیگ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو شاندار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

 

 

ٹوٹنہام ہاٹ پور سٹیڈیم ، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہام ہاٹ پور اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں، ہیری کین نے میچ کے 15 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو دفاعی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف 0-1کی برتری دلا دی۔

 

 

 

میچ کے پہلے ہاف پر ٹوٹنہام ہاٹ پور کو مانچسٹر سٹی کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد لیڈز یونائیٹڈ کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔نوٹنگھم فاریسٹ کی طرف سے واحد گول برینن جانسن نے میچ کے 14 ویں منٹ میں سکور کیا تھا۔

تعارف: newseditor