انگلش پریمیئر لیگ، کل سات میچوں کا فیصلہ ہوگا

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید 7 میچ کل ہفتہ کھیلے جائیں گے۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، ای پی لیگ میں 11 فروری کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کا مقابلہ چیلسی کی ٹیم سے ہوگا، دوسرا میچ آرسنل اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی،چوتھا میچ فلہم اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔پریمیئر لیگ میں پانچواں میچ لیسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

 

چھٹے میچ میں سائوتھمپٹن اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ ساتویں میچ میں بورن مائوتھ اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی۔واضح رہے کہ انگلش پریمئیر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

error: Content is protected !!