جینیسس انوی ٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ 16 فروری سے شروع ہوگا

ٹائیگر ووڈ فانڈیشن کے زیر اہتمام جینیسس انوی ٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 97 واں ایڈیشن 16 فروری سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا، چار روزہ ایونٹ کا اختتام 19 فروری کو ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے

 

 

ٹورنامنٹ کے لئے 2 کروڑ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔پی جی اے ایونٹ میں چلی کے گالفرجوکین نیمن اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 97 سال قبل 1926 میں لاس اینجلس اوپن کے طور پر کھیلا گیا تھا۔

error: Content is protected !!