رویندرا جڈیجا پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کر دیا گیا۔آسٹریلوی اور عالمی میڈیا پرجڈیجا کی مبینہ بال ٹیمپرنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رویندرا جڈیجا ہاتھ پر کریم لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

 

 

آسٹریلیا میڈیا نے بھارتی بولرز پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ٹیم مینجمنٹ سے وضاحت طلب کر لی۔بھارتی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ جڈیجا انگلی میں درد سے نجات کے لیے کریم استعمال کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں  رویندرا جڈیجا نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

error: Content is protected !!