ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے فائنل میں بھارت کو شکست دیدی

پاکستان نے میزبان بھارت کو ہرا کر  ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی گئی چیمپیئن شپ کے فائنل  میں پاکستان نے بھارت کےخلاف فائنل 0-2 سے جیتتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

 

فائنل  میں حمزہ خان نے بھارت کے پرت امبانی کو7-11، 5-11، 4-11سے شکست دی جبکہ نور زمان نے بھارتی کےکرشنا مشرا کو 10-12، 11-9، 11-13، 9-11سے ہرایا۔اس سے قبل  چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 0-2 سے شکست  دے کر  فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔

error: Content is protected !!