پاکستان رینجرز کے محمد ہارون نے یو اے ای میں تائیکوانڈو مقابلوں میں برائونز میڈل جیت لیا

پاکستان رینجرز پنجاب کے سب انسپکٹر محمد ہارون خان نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ تائیکوانڈو مقابلوں میں برائونز میڈل حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا.

 

 

ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 60 ممالک نے حصہ لیا.پنجاب رینجرز کے محمد ہارون خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے سپورٹس سٹار ہیں. گزشتہ 6 ماہ سے تائیکوانڈو کے بین الااقوامی مقابلوں میں چھائے ہوئے ہیں.

 

 

عالمی سطح پر پاکستان رینجرز پنجاب کے اس ہیرو کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے. اس سے قبل ہارون خان انٹرنیشنل مائونٹ ایورسٹ چیمپئن شپ نیپال میں بھی برائونز میڈل حاصل کرچکے ہیں. ایران میں منعقد ہونے والی ورلڈ ملٹری گیمز میں بھی پنجاب رینجرز کے ہارون خان نے کانسی کا میڈل حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا تھا. ان گیمز میں ٹوٹل 37 ممالک نے حصہ لیاتھا.

error: Content is protected !!